اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے پریس نوٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ میں مغربی ایشیاء کے امور کے ڈاریکٹر رسول اسلامی نے ہفتہ کی رات تہران میں پاکستان کے سفیر نور محمد جدمانی کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستان کی سرزمین سے شرپسندوں اور دہشتگرد گروہوں کے عناصر کی آزادانہ آمد و رفت اور ایران کے باڈر سیکیورٹی فورسز پر حملے پر ایران کا شدید احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے اس قسم کے اقدامات کی روک تھام کے لئے پاکستان ضروری کارروائی انجام دینے کا مطالبہ کیا۔ ایران کی وزارت خارجہ میں مغربی ایشیاء کے امور کے ڈاریکٹر رسول اسلامی نے پاکستان کے سفیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات قابل قبول نہیں ہے کہ شرپسند و دہشتگرد عناصر کی ایک تعداد پاکستان کی سرزمین سے آکر ایران کی سرزمین پر حملے کرے اور ایران کے باڈرز سیکیورٹی اہل کاروں کو شہید کرے۔ رسول اسلامی نے اسی طرح کہا کہ ایران اور پاکستان کے دوستانہ تعلقات کی فضا کو اس قسم کی مشکلات کی وجہ سے متاثر نہیں ہونا چاہیے اور پاکستانی حکام کو حتمی طور پر اس مسئلے کے حل کے لئے فکر کرتے ہوئے اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہیے کہ دو قوموں کے دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوں۔
.......
/169